Tuesday, October 27, 2020
Home Trending بن قاسم میں ریونیو اور اینٹی کرپشن عملے نے تجاوزات مسمار...

بن قاسم میں ریونیو اور اینٹی کرپشن عملے نے تجاوزات مسمار کردیں

 Bin Qasim Townبن قاسم میں روینیو اور اینٹی کرپشن عملے کی قومی شاہراہ پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، تجاوزات مسمار کردیئے گئے، مکینوں کا اہلکاروں کے خلاف احتجاج ایک سﺅ ایکڑ زمین خالی کرادی گئی مزید تین سﺅ ایکڑ زمین تین روز تک کارروائی کرکے خالی کرائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر علی شیر میرانی، بااثر لوگوں سے کو پیسے دیکر زمین خریدی لاکھوں روپے خرچ کر کے تعمیرات کی اس وقت ریونیو اور اینٹی کرپشن کیوں تماشہ دیکھتے رہے متاثرین افسران پر برس پڑے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کے بن قاسم قومی شاہراہ پر سومار گوٹھ کے قریب 400 ایکڑ سرکاری زمین پر لینڈ مافیا کی جانب سے قبضہ کرنے کے بعد غریب لوگوں سے پیسے بٹول کر زمین فروخت کر دی جہاں لوگوں نے بڑے پیمانے پر تعمیرات کر کے رہائش اختیار کردی سندھ ھائی کورٹ اور مختلف اداروں کی جانب سے پٹیشن داخل کرنے کے نتیجے میں سرکاری زمین واگذار کرانے کی ہدایتیں جاری کی گئیں جس پر ڈپٹی کمشنر ملیر کے حکم پر گذشتہ روز روینیو افسران اسسٹنٹ کمشنر علی شیر میرانی، مختیارکار رانا شکیل، اینٹی انکروچمینٹ کے فاروق احمد کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے مذکورہ زمین پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی تو بڑے پیمانے پر لوگ مزاحمت کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے جس پر پولیس نے کنٹرول کرتے ہوئے بڑی تعداد میں گھر اور چاردیواریاں مسمار کردی۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر علی شیر میرانی اور مختیارکار رانا شکیل نے بتایا کہ سومار گوٹھ کے قریب 400 ایکڑ زمین پر قبضہ کیاگیا ہے آج ایک سﺅ ایکڑ زمین خالی کرائی ہے اور متواترکارروائی کرکے300 ایکڑ زمین خالی کروائیں گے، دوسری جانب متاثرین فقیر محمد چانڈیو، علی نواز چانڈیو، عیدن چانڈیو، صائمہ، شبیران، افسانہ، نائلہ، نورجہان، خدا بخش، محرم علی نے بتایا کہ یہ زمین بااثر افراد رانا مدثر، جعفری، حبیب راجپر کے قبضے میں تھی جنہوں نے پیسے لیکر ہمیں فروخت کی ہیں اور ہم نے لاکھوں روپے خرچ کرکے گھر تعمیر کیئے ہیں لوگ اس وقت افسران پر برس پڑے جب انہوں نے گھر مسمار کیئے لوگوں کا کہنا تھا کہ جب ہم زمین خرید رہے تھے تب وہ بااثر لوگوں سے حصہ لیکر خاموش تھے اب جب ہم اپنا پیسہ خرچ کرکے گھر تعمیر کر چکے ہیں تو یہ افسران بندوقیں لیکر گھر مسمار کرنے پہنچ گئے ہیں جو سراسر ظلم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...