Tuesday, October 27, 2020
Home Trending بن قاسم قدیم شیدی گوٹھ کے مکین شدید ذہنی اذیت میں...

بن قاسم قدیم شیدی گوٹھ کے مکین شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے، علاقہ مکینوں کی پریس کانفرنس

sheedi gothبن قاسم کا قدیم شیدی گوٹھ مسائل کا شکار، چالیس ہزار سے زائد آبادی کے گوٹھ میں 18سال سے تعمیر مڈل اسکول کو ایس این ای نہ ملی،1971سے قائم سرکاری ہسپتال ایم بی بی ایس ڈاکٹر سے محروم ، گوٹھ کی گلیوں اور گھروں میں گٹر کا پانی موجود ، کچرے کے ڈھیرلگ گئے۔ ہم بھی کراچی کے شہری ہیں ،سوتیلا سلوک نہ کیا جائے ، مسئلے حل نہ ہوئے تو ڈی ایم سی آفس کے آگے دہرنا دینگے ۔ علاقہ مکینوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بن قاسم کے قدیم حاجی شیدی خان گوٹھ کے سماجی رہنماو¿ں حسین ساگر خاصخیلی، یونس آزاد خاصخیلی کی قیادت میں گوٹھ کے مکینوں نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیدی خان گوٹھ کے دیرینہ مسائل حل نہ کرنے کے خلاف جدوجہد کا اعلان کیا ہے،انہوں نے بتایا کہ گوٹھ چالیس ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل ہے جو بد ترین مسائل کے باعث شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے،انہوں نے بتایا کہ 18سال قبل مڈل اسکول کی عمارت تعمیر کی گئی جو ایس این ای نہ ملنے کے باعث ابھی تک بند ہے اور ان کے بچے تعلیم سے محروم ہیں ،منتخب نمائندوں اور محکمہ تعلیم کے افسران کو درخواستیں دیکر اور اپیلیں کر کے تھک گئے ہیں لیکن کوئی توجہ نہیں دے رہا ۔1971سے قائم سرکاری ہیلتھ سینٹر میں ابتدائی دنوں میں ڈاکٹر منظور کے بعد آج تک کوئی ایم بی بی ایس ڈاکٹر مقرر نہیں ہو سکا ہے انتظامی عدم دلچسپی کے باعث دوائیں موجود نہیںاور پیرا میڈیکل اسٹاف غائب ہے،غریب محنت کش لوگ صحت کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز مہنگی ہسپتالوں میں جانے پر مجبور ہیں ،انہوں نے بتایا کہ شیدی خان گوٹھ میں گندگی کے ڈھیر باالخصوص شنگورانی خاصخیلی محلے کے چار سو گھروں میں گذشتہ دس سال سے گٹر کا پانی کھڑا ہے اور بلدیاتی اداروں کے افسران ٹینڈر ،کوٹیشن کرکے کرپشن کر رہے ہیں اور اہل علاقہ بڑھتے ہوئے مسائل کے باعث شدید ذہنی اذیت میں مبتلہ ہیں ،انہوں نے کہا کہ لوگ تنگ اور بیزار ہوچکے ہیں مذکورہ مسائل کو فوری حل نہ کیا گیا تو ڈی ایم سی ملیر کا گھیراو¿ کرنے پر مجبور ہوجائینگے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے،سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

کراچی، فرانس میں توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے صوبائی...

اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار

کراچی:اینٹی وائلنس لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کرلئے ، ذرائع اے وی...

گساخانہ خاکے، کراچی بار کی بدھ کو ہڑتال کا اعلان

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کامعاملہ کراچی بارایسوسی ایشن نے بروزبدھ عدالتوں میں ہڑتال کااعلان کردیا کل سٹی...

اختر کالونی، پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان پر حملہ

کراچی، اختر کالونی میں پسند کی شادی کرنے نوجوان کا جرم بن گیا، نامعلوم افراد نے نور نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے...