Saturday, October 24, 2020
Home Trending ثانوی تعلیمی بورڈ نے نویں دسویں جماعت کا امتحانی شیڈول جاری کردیا

ثانوی تعلیمی بورڈ نے نویں دسویں جماعت کا امتحانی شیڈول جاری کردیا

BISE-Karachi کراچی، ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعما ن احسن کے اعلامیے کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق7اپریل 2015ءسے شروع ہورہے ہیں۔ نویں و دسویں سائنس گروپ کے امتحانات صبح کی شفٹ میں ساڑھے 9تا ساڑھے 12بجے اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانات دوپہر ڈھائی بجے تاساڑھے 5بجے جبکہ جمعے کے روز سہ پہر 3بجے سے شام 6بجے تک منعقد ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحانات سے 22دن قبل شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پہلا پرچہ صبح کی شفٹ میں 7اپریل کو نویں جماعت سائنس کا کمپیوٹر اسٹڈیز جبکہ دوپہر کو دسویں جماعت جنرل گروپ انگریزی دوم کا پرچہ ہوگا۔ 8اپریل کو دسویں جماعت سائنس گروپ کا انگریزی دوم، دوپہر نویں جنرل گروپ جنرل سائنس، 9اپریل دسویں جماعت سائنس گروپ کا کمپیوٹر اسٹڈیز، دوپہر کو دسویں جماعت جنرل گروپ بریل، عربی،فارسی، حسابات خانہ داری، 10اپریل نویں سائنس گروپ حیاتیات، دوپہر جنرل گروپ اُردو ادب، سندھی ادب، انگریزی ادب، گجراتی ادب، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ(عملی) 11اپریل دسویں جماعت سائنس گروپ اُردو نارمل کورس، اُردو سلیس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ دوم، دوپہر نویں دسویں جنرل گروپ مطالعہ پاکستان، 13اپریل نویں سائنس گروپ انگریزی پرچہ اوّل، دوپہر دسویں جنرل گروپ اسلامیات، اخلاقیات، 14اپریل دسویں سائنس گروپ انگریزی پرچہ اوّل، دوپہر نویں و دسویں سندھی، سندھی نارمل، اُردو متبادل، انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اوّل، 15اپریل دسویں سائنس گروپ ریاضی، دوپہر دسویں جنرل گروپ انگریزی پرچہ اوّل، 16اپریل نویں سائنس گروپ مطالعہ پاکستان، دوپہر دسویں جنرل گروپ اُردو نارمل کورس، اُردو سلیس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ دوئم، 17اپریل دسویں جماعت سائنس گروپ حیاتیات، دوپہر دسویں جنرل گروپ جیو میٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ، بچے کی نشوونما اور خاندانی زندگی، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ (نظری)، 18اپریل دسویں سائنس گروپ سندھی سلیس، سندھی نارمل، اُردو متبادل، انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اوّل،دوپہر نویں جنرل گروپ انگریز ی اوّل، 20اپریل نویں سائنس گروپ کیمیاء، دوپہر دسویں جنرل گروپ تجارتی جغرافیہ، جغرافیہ (اختیاری)، ملبوسات و پارچہ بافی، 21اپریل دسویں سائنس گروپ طبیعیات، دوپہر دسویں جنرل گروپ ریاضی، 22اپریل دسویں سائنس گروپ مطالعہ پاکستان، دوپہرنویں جنرل گروپ ریاضی، 23اپریل نویں سائنس گروپ سندھی سلیس، سندھی نارمل، اُردو متبادل، انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اوّل، دوپہر دسویں جنرل گروپ علم شہریت (اختیاری)، علم بدن و حفظان صحت، تاریخ ہندو پاکستان، غذا اور تغذیہ (نظری)،کمپیوٹر اسٹڈیز (اختیاری )،24اپریل دسویں سائنس گروپ کیمیاء، 25اپریل دسویں سائنس گروپ اسلامیات، اخلاقیات، جبکہ دوپہر میں دسویں جنرل گروپ اسلامک اسٹڈیز، تاریخ اسلام، معاشیات، انتظام برائے اصلاح خانہ کے امتحانات ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...