Tuesday, October 27, 2020
Home Trending ڈیفنس میں دھماکے سے 1 پولیس اہلکار جاں بحق، ایس ایس پی...

ڈیفنس میں دھماکے سے 1 پولیس اہلکار جاں بحق، ایس ایس پی فاروق اعوان زخمی

farroqکراچی: ڈیفنس فیز 4 میں ایس ایس پی فاروق اعوان پر بم حملے کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں ایس ایس پی فاروق اعوان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں فاروق اعوان کی اسکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق اور فاروق اعوان سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی سی آئی اے فاروق اعوان ڈیفنس میں اپنے دفتر سے اپنی رہائش گاہ گزری کی طرف جارہے تھے کہ اس دوران گزری تھانے کی حدود مومن چورنگی پر ان گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے موٹرسائیکل کو فاروق اعوان کی گاڑی سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا جو اس اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے سے کار، پولیس موبائل اور ایک موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور جائے وقوعہ پر 10 سے 15 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...