کراچی میں Lamudi.pkکے زیر اہتمام بلاگرز میٹ اپ

rsz_1img_9525_1کراچی:Lamudi.pk نے کراچی میں جمعرات کی شام ڈیفنس کے نیکوز کیفے میں بلاگرز میٹ اپ کا اہتمام کی ، جس میںکمپنی کے کنٹری ڈائریکٹر سعد ارشید نے بلاگرز کو Lamudi.pk کے کام ، سروس اور مسلسل پھیلتے نیٹ ورک کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایونٹ کا مقصدبلاگرز کو Lamudi.pk کی پاکستان دو سال کے ہونے والی کامیابیوں اور گوگل سے متاثرہ کام کے کلچر کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا۔اس سلسلے میں کنٹری منیجر نے بھرپور پریذنٹیشن پیش کی اور بتایا کہ Lamudi.pk راکٹ انٹرنیشنل کا ایک پراجیکٹ ہے جوکہ 100مارکیٹ لینڈنگ کمپنیوں کے ساتھ40ممالک میں موجود ہے، اس کی تاریخ15برس پرانی ہے اس دوران اس نے174مختلف پروجیکٹس کا آغاز کیا۔
سعد نے بتایاکہ راکٹ انٹرنیٹ نے امریکا اور چین کے علاوہ دنیا بھر کے دیگر ممالک کو فوکس کیاہو اہے اور کسی بھی میں کوئی پروجیکٹ شروع کرنے سے قبل وہاں مکمل تحقیق کی جاتی ہے کہ اس جیسا کام موجو دنہ ہو تاکہ کھل کر کام کرنے کا موقع مل سکے اور صارفین کو بھی فائدہ ہو۔انہوںنے بتایا کہ پاکستان میں 3کروڑ سے زائد انٹرنیٹ صارفین موجود ہیں جو کہ ای کامرس یا آن لائن شاپنگ کے لئے موزوں ترین ہے۔انہوںنے بتایا کہLamudi.pkدنیا کے 82ممالک میں ریئل اسٹیٹ کے حوالے سے کام کر رہی ہے ۔
انہوںنے بتایا کہ جون2014میں Lamudi.pk نے اپنی اینڈرائڈ اور iOSایپس لانچ کیںجوکہ اب تک5لاکھ35ہزار سے زائد بار ڈاﺅن لوڈ کی جا چکی ہیں۔ساتھ ہی Lamudi.pk نے پاکستانی صارفین کا آف لائن مزاج دیکھتے ہوئے پراپرٹی میگزین لانچ کیا جو کہ ہر دو ماہ بعد مارکیٹ میں پیش کیا جاتا ہے۔انہوںنے ساتھ ہی ویب سائٹ پر نئے سیکشنز کے اضافے کے بارے میں بھی آگا ہ کیا۔ انہوں نے وہ صارفین جو انٹرنیٹ استعمال نہیںکرتے ان کے لئے ہم نے ہیلپ لائن سروس شروع کر دی ہے جس کی مدد سے وہ111Lamudiپر فون کر کے اپنی مطلوبہ پراپرٹی کی تفصیلات نوٹ کراسکتے ہیں اور ان کے لئے موزوں آپشن کی تلاش پھر ہماری ذمہ داری بن جاتا ہے۔

انہوںنے بتایا کہ اس وقتLamudi.pkپر ایک لاکھ30ہزار سے زائد فعال پراپرٹیز موجود ہیں، ہماری ویب سائٹس پر یومیہ 35ہزار سے زیادہ وزیٹرز آتے ہیںایک ہزار پراپرٹی ایجنٹس ہمارے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،ہمارے دفاتر پاکستان کے8شہروں میں موجو دہیںجن میں 50سے زائد ملازمین خدمات انجام دیتے ہیں۔پریذنٹیشن کے بعد نیٹ ورکنگ سیشن ہوااس دوران بھی سعد ارشید نے بلاگرز کے سوالات کے جوابات دیئے ،اس میٹ اپ کا ہیش ٹیگ#asklamudiتھا۔میٹ اپ کے اختتام بھرپور ڈنر پر ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top