Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں کاروبار پاکستان اسٹاک ایکس چینج بہترین قرار،بلوم برگ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج بہترین قرار،بلوم برگ

bloombergکراچی، بلوم برگ نے پاکستانی معیشت کو جنوبی ایشیا کی دوسری بڑی معیشت قراردے دیا ادارے کے مطابق حکومت نے ٹیکسٹائل، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں بہتری کے لئے اقدامات کیے، جس کے باعث پاکستان کی معیشت تیزی سے پروان چڑھنے لگی۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان معیشت کی ترقی کے لئے آزاد پالیسی پرعمل پیرا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے دو ہزار سترہ تک فرنٹیئر مارکیٹ میں بھی شامل ہونے کے امکانات روشن کرلئے ہیں ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی تعریف کرتے ہوئے بلوم برگ نے لکھا کہ پاکستان کی اسٹاک ایکس چینج کا شمار ایشیا کی بہترین اسٹاک ایکس چینج میں ہوتا ہے حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن تک انڈیکس ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح تک پہنچ سکتا ہے۔ایشیائی جریدے گلوبل کیپٹل نے بھی پاکستان میں معاشی استحکام کے لئے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام آنے کے باعث پاکستان تیزی سے ترقی کرنے کی پوری پوری صلاحیت رکھتا ہے جریدے نے اس کی بڑی وجہ چینی اور مغربی سرمایہ کاروں کو قرار دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...