Sunday, October 25, 2020
Home Trending شہرقائد کے شہریوں کی سہولت کیلئے سینٹرل بلڈ بنک کا منصوبہ،8 برس...

شہرقائد کے شہریوں کی سہولت کیلئے سینٹرل بلڈ بنک کا منصوبہ،8 برس بعد بھی نامکمل

pakistankarachiBlodbank8years9302015199090l320x180کراچی، لاپرواہی ہے یا بدانتظامی ،شہرقائد کے شہریوں کی سہولت کیلئے سینٹرل بلڈ بنک کا منصوبہ،8 برس بعد بھی مکمل نہ ہوا، لاگت 5 کروڑ سے 53 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔شہر میں کسی ایمرجنسی کی صورت میں خون کی ضرورت پڑجائے توشہر کے کئی بلڈ بنکس کے چکر لگانے کے بعد ہی مراد پوری ہوتی ہے ۔ اس مسئلہ کا حل مرکزی بلڈ بنک کی صورت میں تلاش کرلیا گیا تھا، لیکن 8 سال گزر گئے منصوبہ اب تک مکمل نہ ہوسکا ۔کراچی دنیا کا سا تواں بڑا شہر ہے ، آبادی2 کروڑ سے زائد ہے، لیکن سرکاری سطح پر عوام کو صحت مند خون کی بروقت فراہمی کیلئے تعمیر ہونے والا واحد مرکزی بلڈ بینک 8برس سے تعطل کا شکار ہے ۔
مرکزی بلڈبینک کا منصوبہ 2003 کی اے ڈی پی میں شامل کیا گیا، 2006 میں 5 کروڑ روپے سے آغازہوا ،لیکن بلدیاتی نظام گیا تو منصوبہ بھی سردخانے کی نذر ہوگیا ،منصوبہ اب 53 کروڑ کی لاگت سے یایائےتکمیل کو پہنچے گا ۔لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کو اس منصوبے کے کسی مرحلے پر بھی رابطے میں نہیں رکھا گیا ،جس کے بعد اب یہ سوال پیدا ہوگیا ہے کہ کیا یہ بلڈ بینک عالمی معیار کے مطابق ہوگا ۔منصوبہ کا مقصد شہر کے تما م نجی بلڈ بینک کو ایک ساتھ ملا نا اور خون کی بیماریوں پر تحقیق کرنا ہے۔2 کروڑ آبادی والے شہر کیلئے بنے والا واحد بلڈ بینک محکموں کے آپسی مسائل کے باعث تعطل کا شکار ہوگیا۔ حکام کہتے ہیں کہ جلد ہی منصوبے کو پایا تکمیل تک پہنچا یا جائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...