Monday, October 26, 2020
Home سائنس و ٹیکنالوجی ’بلیو اسمارٹ ‘سوٹ کیس سفر بنادے گا آسان

’بلیو اسمارٹ ‘سوٹ کیس سفر بنادے گا آسان

suityکراچی، بیرون ملک سفر کرنا ہو تو ساتھ سامان لے جانا ایک مشکل کام تصور کیا جاتا ہے کیا لے کر جائیں یا کیا چھوڑ دیں ، سامان کا وزن کتنا ہو ، سوٹ کیس صحیح طرح لاک ہو گیا ہے یا نہیں ،ان میں سے اب بعض مسائل حل ہو جائیں گے کیونکہ سائنسدانوںنے اسمارٹ سوٹ کیس تیار کر لیا ہے ، جو ساما ن اس میں رکھے جانے والے سامان کا وزن کرتا رہے گا ، سفر کے آزمود طریقے بھی بتائے گا اور جب آپ چلنے لگیں گے تو از خود لاک بھی ہو جائے گا۔
بلیواسمارٹ نامی سوٹ کیس بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اب سفر کے جھنجھٹ کم ہو جائیں گے ، یہ بلیو ٹوٹھ کی مدد سے صارف سے اسمارٹ فون سے کنیکٹ ہو جاتا ہے اور صارف اسے لاک ، ان لاک کر سکتا ہے اس میں موجود سامان کا وزن جان سکتا ہے اور یہ بھی معلوم کر سکتا ہے کہ اس وقت سوٹ کیس کہاںہے ۔
بلو اسمارٹ کی تعارفی قیمت195ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ تمام ایئر لائنز کے مقرر کردہ سائز کے بھی عین مطابق ہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ عرصے سے سوٹ کیس میں کوئی انقلابی تبدیلی نہیں آئی تھی اور دوران سفر ہونے والے عجیب و غریب تجربات سے ہمیں اس پراجیکٹ کو آگے لے کر چلنے کی مزید ترغیب دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...