اینٹی کرپشن چھاپے،انٹربورڈ کاسرورخراب،نتائج جاری نہ ہوسکے

interboard officeکراچی، انٹر بورڈ کراچی اورمحکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ رات اینٹی کرپشن کی جانب سے انٹر بورڈ میں چھاپہ مارا گیا، اس دوران دونوں محکموں کے حکام کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔چیئرمین انٹر بورڈنے محکمہ اینٹی کرپشن پر الزام لگایا ہے کہ میڈیکل کے طلبہ کے نتائج کا اعلان کیا جانا تھا مگر اینٹی کرپشن حکام کی طرف سے سرور خراب کئے جانے کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ لاکھوں طلبہ کے نتائج میں تاخیر کے ذمہ دار اینٹی کرپشن کے اہلکار ہیں۔دوسری جانب سیکریٹری ہیلتھ احمد بخش ناریجو نے ایک بیان میں کہا کہ میڈٰکل جامعات میں داخلے کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے۔ میڈٰیکل جامعات میں داخلے 15 ستمبر کے بعد ہوں گے، طلبہ کے پاس داخلوں کے لئے ابھی وقت موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top