Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے گیارہویں جماعت سئانس پری انجینئرنگ اورسائنس جنرل گروپ کا اعلان

گیارہویں جماعت سئانس پری انجینئرنگ اورسائنس جنرل گروپ کا اعلان

biek-karachi-resultاعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے اور انٹر بورڈ کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے وقت سے پہلے نتائج کا اعلان کرنے کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے مقررہ وقت سے ایک ماہ قبل نتائج کا اعلان کیا۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ سال اول کے امتحانات میں 28685 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 28333 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 12634 امیدوار چھ پرچوں میں، 4591 پانچ پرچوں، 3755 چار پرچوں، 3619 تین پرچوں، 2154 دو پرچوں اور 1136 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔ناظم امتحانات نے مزید بتایا کہ ان امتحانات میں چھ پرچوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا تناسب 44.72فیصد، پانچ پرچوں میں 16.25 فیصد، چار پرچوں میں 13.29 فیصد، تین پرچوں میں 12.81 فیصد، دو پرچوں میں 7.62فیصد اور ایک پرچے میں 4.02 فیصد رہا۔محمد عمران خان چشتی نے سائنس جنرل کے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس جنرل حصہ اوّل کے امتحانات میں 2143 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 2093 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 893 چھ پرچوں میں، 459 پانچ پرچوں ، 381 چار پرچوں، 170 تین پرچوں، 96 دو پرچوں اور 61 ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ ان امتحانات میں چھ پرچوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا تناسب 42.75 فیصد، پانچ پرچوں میں 21.97 فیصد، چار پرچوں میں 18.24 فیصد، تین پرچوں 8.14 فیصد، دو پرچوں میں 4.60 فیصد اور ایک پرچے میں کامیابی حاصل کرنے والو ں کا تناسب 2.92 فیصد رہا۔ انٹرسائنس کے نتائج بورڈ کی ویب سائٹس www.biek.edu.pk پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...