Thursday, March 4, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

پی سی بی نے پی ایس ایل 6 ملتوی کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث فوری طور پر غیر...

نیشنل ہائی وے، ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق

نیشنل ہائی وے دھابیجی کے قریب ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو ذرائع نے جاں بحق شخص کو ایمبولینس کے ذریعے...

پاکستان سپر لیگ 6 ملتوی ہونے کا امکان

عالمی وباء کورونا کے باعث پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس...

سہراب گوٹھ، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زخمی ڈاکو گرفتار

سہراب گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایف بی انڈسٹریل ایریا...

بوٹ بیسن میں فائرنگ، نوجوان لڑکی اور لڑکا جاں بحق

بوٹ بیسن تھانے کی حدود نجی بینک کی گلی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار نوجوان لڑکی اور لڑکا جاں بحق ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں جناح اسپتال منتقل کیں۔ جاں بحق لڑکے کی عمر 28 سال اور لڑکی کی عمر 25 سال ہے۔ مقتول لڑکے کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے، آبائی تعلق اندرون سندھ گمبٹ سے تھا جو ہجرت کالونی میں رہائش پذیر تھا جبکہ لڑکی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 6 خول ملے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ لڑکے اور لڑکی کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ اطراف کی سی سی ٹی وی ویڈیوز چیک کررہے ہیں تاحال یہ بات سامنے آئی ہے کہ جیسے ہی فائرنگ ہوئی ایک سفید رنگ کی پراڈو وہاں سے گزری تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here