Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

سول ایوی ایشن کا ڈی جی تعینات، ذرائع سی اے اے کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان...

ملازمت سے برطرفی، اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورہ

ملازمت سے برطرفی کا سن کر اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورپڑگیا، حبیب الرحمن کو اس...

سندھ بار کونسل انتخابات، وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا

وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بارکونسل کےانتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن واپس. ایڈووکیٹ جنرل...

لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن میں کاروباری...

آرام باغ کے قریب مسجد کے باہر دھماکا، ایک جاں بحق، متعدد زخمی

bomb blast landhiکراچی: آرام باغ، پاکستان چوک کے قریب واقع پیپر مارکیٹ میں مسجد کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں آرام باغ تھانے کے علاقے پیپر مارکیٹ میں واقع برہانی مسجد کے باہر عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران لوگ باہر نکل رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا 1 بج کر 50 منٹ پر ہوا۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو سیل کردیا۔ کسی بھی ممکنہ خدشے کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ کا معائنہ کررہی ہیں۔ آئی جی سندھ پولیس نے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی۔ ڈی آئی جی خالد شیخ کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

Open chat