Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے آفاق کراچی سنیٹرل ریجن کے زیر اہتمام دو زورہ بک ڈسپلے

آفاق کراچی سنیٹرل ریجن کے زیر اہتمام دو زورہ بک ڈسپلے

afaqکراچی : ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) کراچی سنیٹرل ریجن کے زیر اہتمام دو زورہ بک ڈسپلے کا اہتمام کیا گیا، پروگرام کا افتتاح آفاق سینٹرل ریجن کراچی کے ہیڈ محمد پرویز نے کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ آفاق کے ذمہ داران، متعدد اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ موجود تھے۔ بک ڈسپلے میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام سے ریجنل ہیڈ محمد پرویز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفاق تعلیمی انقلاب کے لیے کام کر رہا ہے، اسلامی اور نظریاتی تقاضوںسے ہم آہنگ ایک متوازی نصاب تعلیم ہی ہماری قوم کی تقدیر کو بدل سکتا ہے اور جس کے لیے آفاق کوشاں بھی ہے۔ آفاق صرف کتابوں کا ناشر نہیں بلکہ اساتذہ اور اسکول کی تربیت میں بھی مصروف عمل ہے۔ کم وقت میں تعلیمی میدان میں حاصل ہونے والی پذیرائی آفاق کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

محمد پرویز نے بتایا کہ آفاق دسمبر میں تعلیم کے موضوع پر لاہور میں بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کر رہا ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ نسل نو کی تربیت اور تعلیمی انقلاب کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کردیں۔ اساتذہ ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں، ایک بہترین استاد ایک بہترین معاشرے کے قیام کا ضامن ہوتا ہے۔ دور حاضر میں اساتذہ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، والدین اپنی اولاد کی تربیت کے لیے اساتذہ پر اعتماد کرتے ہیں اس لیے اساتذہ کو چاہیے کہ وہ معاشرے کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...