Monday, October 19, 2020
Home خصوصی رپورٹس ”عین غین“کی تقریب رونمائی (محمد نعیم)

”عین غین“کی تقریب رونمائی (محمد نعیم)

11406726_837985602923979_1833840728045035185_o
کراچی میں ادبی سرگرمیوں کے مرکز آرٹس کونسل کی ادبی کمیٹی کے زیر انتظام منگل دو جون کو طنز و مزاح پر لکھی گئی ایک نئی کتاب کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔
”عین غین“ سینئر صحافی ، مزاح نگار ، محمد اسلام کے کالموں پر مبنی ہے اور مصنف کی تیسری کتاب ہے۔ اپنی نئی کتاب کے متعلق مصنف کا کہنا ہے کہ اگر چہ یہ کالم کئی برس قبل لکھے گئے ہیں۔ مگر قاری کتاب کو پڑھ کر یہی محسوس کرے گا کہ گویا یہ آج کے حالات و مسائل کاتجزیہ پیش کیا جا رہا ہے۔

تقریب میں ممتاز شاعر اور نقاد، پروفیسر سحر انصاری ، ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی، ڈاکٹر ہما میر ، کراچی کے معروف سیاست دان حلیم عادل شیخ، ڈاکٹر11415555_837971059592100_212188802868279266_o صاحبزادہ فرید الدین، شیخ راشد عالم ،آزاد بن حیدر، راجہ حق نواز اختر،احمد شاہ، اقبال یوسف، نوخیز انور صدیقی، سید فرید حسین، نعیم قریشی سمیت دیگر ادبی، سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر صحافت، علم و ادب سے تعلق رکھنے والے افراد، کتاب کے مصنف محمد اسلام کے اہل خانہ اور احباب کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب میں شریک مہمانوں میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔تقریب میں گفتگو کرنے والی تمام شخصیات نے محمد اسلام کو نئی تصنیف کی اشاعت پر مبارک باد دی۔

اپنے خطابات میں مقررین کا کہنا تھا کہ صحافت عوام کے حقوق کے لیے جنگ کا دوسرا نام ہے۔ موجودہ دور کی طرح ہر دور میں عوام ہوں یا خواص ان کے لیے سچ کڑوا ہی ہوتا ہے۔ مزاح نگار کڑوی ادویہ کو شوگرکوٹ کرنے کی طرح اس سچ کو مزاح کی پرت میں چھپا کر پیش کرتا ہے۔ لکھاری معاشرے کی عکاسی کرتے ہوئے چٹکی کاٹ رہا ہوتا ہے جبکہ قاری اس کو گدگدی سمجھ رہا ہوتا ہے۔

تقریب میں طنز و مزاح کی ایک نئی تصنیف کو ادبی حلقوں میں ہوا کا تازہ جھونکا قرار دیا گیا۔ ساتھ ہی اس بات پر بھی روز دیا گیا کہ شہرقائد میں11334181_837985509590655_5444091877754733428_o ادبیسرگرمیاں ناپید ہوتی جا رہی ہیں۔ادب و فن سے محبت رکھنے والے افراد کو ایسی سرگرمیوں کی سرپرستی کرنی ہو گی۔

naeemtabssum@gmail.com

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...