اساتذہ کاتدریسی عمل کابائیکاٹ، احتجاج جاری رکھنے کااعلان

class roomکراچی شہرقائد میں احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس کے تشدد اور مطالبات کی حمایت میں اساتذہ نے سندھ بھر میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔شہرقائد میں پولیس کی جانب سے پرامن مظاہرہ کرنے والے اساتذہ پر پولیس تشدد اور مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کے خلاف گسٹا کی اپیل پر سکھر سمیت سندھ بھر میں اساتذہ نے آج سے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کردیا ہے اور اسکولوں میں کلاس رومز کو تالے لگا دیے ہیں۔بائیکاٹ کے سبب جمعہ کو سندھ کے اکثر سرکاری اسکولوں میں طلبا کی تعلیم متاثر رہی جبکہ اساتذہ کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر تھی۔گسٹا رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ نہ صرف تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے بلکہ یکم اپریل سے سندھ کے تعلیمی بورڈز کے زیر انتظام ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا بھی بائیکاٹ کردیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top