Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے پاکستان میں 9 میں سے ایک خاتون کو بریسٹ کینسر کا...

پاکستان میں 9 میں سے ایک خاتون کو بریسٹ کینسر کا خطرہ لاحق ہے، ماہرین

BREAST-CANCER-AWARENESSچھاتی کا سرطان خواتین میں سب سے عام ہے اور یہ خواتین میں موت کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق، دنیا بھر میں ہر سال ایک ملین چھاتی کے سرطان تشخیص ہوتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں چھاتی کے سرطان سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایشیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔پاکستان میں 9 میں سے ایک عورت کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ لاحق ہوتاہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں منعقد ہ چھاتی کے سرطان پر عوامی آگاہی پروگرام سے خطاب میں کیا۔ ماہرین میں ڈاﺅ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان، سول ہسپتال کے میڈیکل سپریٹینڈینٹ پروفیسرسعید قریشی، سرجیکل یونٹ ۔ون کی سربراہ پروفیسر ناہیدسلطان، ایسوسی ائیٹ پروفیسر ڈاکٹر عدنان عزیز، سول ہسپتال کی ڈاکٹر فرح ایدریس، لیاقت نیشنل ہسپتال کی پروفیسر ڈاکٹر روفینہ سومرو، کرن ہسپتال کے ڈاکٹر عامر مقبول شامل تھے۔آگاہی سیمینار کا انعقاد ڈاﺅ یونیورسٹی نے سول ہسپتال سرجیکل یونٹ ون کے باہمی اشتراک سے کیا جس کا مقصدخواتین میں چھاتی کے سرطان، اس کی تشخیص اور علاج کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ پروفیسر مسعود حمید خان نے مزید کہا کہ کینسر کا علاج و معالج بہت سخت ہے۔ اس بیماری میں مریض کے ساتھ ساتھ پورا گھر بھی متاثر ہوتا ہے۔ چھاتی کا سرطان وہ واحد بیماری ہے جس کی جلد تشخیص پر صحت یابی کے امکانات 90فیصد سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں میں اس بیماری کی آگاہی پھیلائی جائے۔ عوام الناس میں اس بیماری کی جلد تشخیص کے حوالے مختلف پروگرام کے انعقاد کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر انھوں نے یونیورسٹی کے طلباوطالبات سے درخواست کی کہ وہ ایک آگاہی مہم کا آغاز کریںاور لوگوں میں چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی فراہم کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...