Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے چھاتی کے سرطان سے ہزاروں خواتین جاں بحق ہوتی ہیں، ڈاکٹر روبینہ

چھاتی کے سرطان سے ہزاروں خواتین جاں بحق ہوتی ہیں، ڈاکٹر روبینہ

breast cancer pink ribbon1کراچی، پاکستان میں بریسٹ کینسر کے باعث سالانہ 40ہزار خواتین اموات کا شکار ہوجاتی ہیں اسکی اہم وجہ مرض کی بروقت تشخیص نہ ہونا ہے۔پہلے اور دوسرے اسٹیج پر بریسٹ کینسر کا علاج ممکن ہے جبکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس مرض کاشکار ہونے سے بچا جاسکتاہے ۔ان خیالات کا اظہار رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ خرد حیاتیات ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پنک ربن ایسوسی ایشن کے تعاون سے بریسٹ کینسر کے موضوع پر ہونے والی تیسری سالانہ آگاہی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا خواتین میں بریسٹ کینسر سے متعلق بیماریوں کا شعور پیدار کرنے کے لئے اسطرح کے سیمینار کا اہتمام نہایت مفید ثابت ہوگا۔تقریب میں فنڈ ریزنگ بھی کی گئی ،جبکہ دیگر شعبوں میں بھی فنڈ ریزنگ کے اسٹال لگائے گئے۔اس سے حاصل ہونے والی تمام رقم پاکستان میں قائم پہلے بریسٹ کینسر ڈائیگنوسٹک سینٹر کو عطیہ کی جائے گی، جس سے ضرورت مند مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے،سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

کراچی، فرانس میں توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے صوبائی...

اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار

کراچی:اینٹی وائلنس لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کرلئے ، ذرائع اے وی...

گساخانہ خاکے، کراچی بار کی بدھ کو ہڑتال کا اعلان

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کامعاملہ کراچی بارایسوسی ایشن نے بروزبدھ عدالتوں میں ہڑتال کااعلان کردیا کل سٹی...

اختر کالونی، پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان پر حملہ

کراچی، اختر کالونی میں پسند کی شادی کرنے نوجوان کا جرم بن گیا، نامعلوم افراد نے نور نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے...