Sunday, November 1, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے صحت کےلئے مفید فائبر سے بھرپور براﺅن چاول‘متعارف

صحت کےلئے مفید فائبر سے بھرپور براﺅن چاول‘متعارف

Falak Rice signs MoU with NOWPDPکراچی: پاکستان کی سب سے بڑی باسمتی چاول برآمد کرنے والی کمپنی میٹکو رائس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے صارفین کےلئے غذائےت سے بھر پور اور ذائقے دار فلک براﺅن چاول متعارف کرادیاہے۔تعارفی تقریب کے موقع پر میٹکو رائس نے معذور افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے عزم کی ترجمانی کرتے ہوئے نیٹ ورک آف آرگنائزیشن ورکنگ فار پیپل وڈ ڈس ابییلیٹی(NOWPDP)کے ساتھ معاہدے کی یادداشت پر دستخط بھی کیئے جس کے تحت میٹکو فلک چاول کی فروخت سے حاصل ہونے والا منافع NOWPDPکے فلاحی کاموں کے لئے وقف کرے گا۔ معاہدے کی یادداشت پر میٹکو رائس کے چیئرمین جاوید علی غوری اور NOWPDPکے چیئرمین آمین ہاشوانی نے دستخط کئے۔

فلک براﺅن چاول کی تقریب رونمائی کے موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے میٹکو رائس کے چیئرمین جاوید علی غوری نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائبر سے بھرپور اور کم چکنائی والی اشیاءکے استعال میں اضافہ ہورہا ہے تاہم میٹکو رائس اپنے صارفین کو فلک براﺅن رائس کے ذریعے غذائےت سے بھرپوراور اعلیٰ معیار کے چاول فراہم کر ے گا۔ معذور افراد کی فلاح کے لئے کئے جانے والے اشتراک پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میٹکو رائس اور NOWPDP معذور افراد کو بااختیار بنا کر پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے پر یقین رکھتی ہے۔
امریکن ڈائبیٹیک ایسو سی ایشن کی تحقیق کے مطابق براﺅن چاول کے استعمال سے ذیابیطیس کے امکانات کم ہوجاتے ہیں ۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کولےسٹرول میں کم ہونے کے ساتھ براﺅن چاول میں موجود فائبرز کے ذریعے مختلف اقسام کے کینسرز سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...