Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشنزکا فیسوں کے اضافے پر واویلا بلا...

پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشنزکا فیسوں کے اضافے پر واویلا بلا جواز ہے، ایپکا

            BISE-Karachiایپکا میٹرک بورڈ کراچی کے صدر عبدالوہاب لاکھو کی صدارت میں تمام منتخب نمائندوں و عہدیداران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بعض پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکی جانب سے بورڈ ہذا کی مختلف مدات میں فیسوں کے حالیہ اضافہ پر بلا جواز تنقید پر حیرت کا اظہار کیا گیا ، یہ بات مبالغہ آرائی پر مبنی ہے کہ ۰۴ فیصد فیسوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور ہر سال بورڈ فیسوں میں اضافہ کررہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کئی سالوں کے بعد فیسوں میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے، قابل افسوس بات یہ ہے کہ وہ پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشنز جو بورڈ کی معمولی فیسوں کے اضافے پر واویلا مچا رہی ہیں اگر ان کے ہی اسکولوں کی ماہانہ فیسوں کا جائزہ لیا جائے تو ان میں ہر سال باقاعدگی کے ساتھ ہوشربا اضافہ کیا جارہا ہے۔ کبھی ایڈمیشن کے نام پر، کبھی ماہانہ فیس کے نام پر، کبھی سالانہ فنڈ کے نام سے یہاں تک کہ میٹر ک بورڈ کی جانب سے جاری کردہ مارک شیٹس اور سرٹیفیکٹس جاری کرنے پر طلبا ءو طالبات سے رقم وصول کی جاتی ہے، اس سال انرولمنٹ فیس 175ہے جبکہ کئی پرائیویٹ اسکولوں نے اس مد میں کئی گنا زیادہ فیس وصول کی جس کی والدین نے بورڈ انتظامیہ کو تحریر ی شکایات بھی کیں۔
بورڈ کی امتحانی فیس پورے سال میں محض ایک دفعہ لی جاتی ہے نئی فیسوں کے تحت درجہ نہم جنرل گروپ کا امیدوار 740 روپے اور سائنس گروپ کا امیدوار 880 روپے امتحانی فیس بورڈ ہذا کو ادا کرے گا۔ میٹرک بورڈ کراچی کی تمام فیسیں صوبہ سندھ میں واقع تمام تعلیمی بورڈز کے مقابلے میں بہت ہی کم ہیں۔ واضح رہے کہ بورڈ ہذا سے منسلک امتحانی امور میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کرام کئی سالوں سے مسلسل اپنے معاضوں میں اضافہ کا مطالبہ کر رہے ہیں جس میں امتحانی کاپیاں جانچنے کا معاوضہ ، امتحانی مراکز کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ و نگراں کمرہ امتحان ، ایکسٹرنل سینٹر سپرنٹنڈنٹ، سینٹر کنٹرول آفیسر، ویجلنس آفیسرز وغیرہ شامل ہیں۔ ان معزز اساتذہ کرام کے معاوضوں میں اضافہ اس ہی طرح ممکن ہے کہ بورڈ اپنی فیسوں میں معمولی اضافہ کرکے ان بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورے کرے۔ مندرجہ بالا حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے بورڈ انتظامیہ نے بڑی سوجھ بوجھ کے بعد اور کئی سالوں کے وقفے کے بعد فیسوں میں معمولی اضافہ کافیصلہ کیا ہے تاکہ امتحانی عمل متاثر نہ ہو اور اساتذہ کرام کو مناسب معاوضہ بھی مل جائے۔
ایپکا میٹرک بورڈ یونٹ نے بورڈ انتظامیہ کو کراچی کے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے مقابلہ میں سب سے کم فیسیں رکھنے پر مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...