Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے میٹرک کے امتحانات، ویجیلنس ٹیموں کے مختلف امتحانی مراکز پر چھاپے

میٹرک کے امتحانات، ویجیلنس ٹیموں کے مختلف امتحانی مراکز پر چھاپے

BISE-Karachiشہر کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈکے تحت آج سے ضمنی امتحانات کا پر امن ماحول میں آغاز ہوگیا ، آج صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ و جنرل گروپ کے سندھی سلیس ، سندھی نارمل ، اردو متبادل ، انگلش لٹریچر اور جغرافیہ پاکستان پیپر 1کے پرچے منعقد ہوئے ۔ضمنی امتحانات کے انعقاد پرطلباءو طالبات کی سہولت کیلئے ٹاﺅن کی سطح پر 102امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے ،اس موقع پر چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان اور سیکریٹری بورڈ مسز حور مظہر کی ہدایات پر بورڈ کی قائم کردہ اسپیشل ویجیلنس کمیٹیوں نے شہر بھر میں مختلف امتحانی مراکز پر اچا نک چھاپے مارے ۔
اس موقع پر ناظم امتحانات نعمان احسن نے کہا کہ اچھے امتحانی مراکز کا قیام اور طلباءو طالبات کو ہر ممکن سہولیا ت کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ناظم ا متحانات نعمان احسن نے شہر بھر میں پر امن اور شفاف ماحول میں ہونے والے ضمنی امتحانات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام سینٹر سپرنٹنڈنتس اور ویجیلنس ٹیموں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ امتحانات کے دوران اپنے فرائض تندہی اور ایمانداری سے انجام دیں اور نقل کلچر کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...