نیشنل اسٹیڈیم کراچی کےلئے ایک اور اعزاز، جنوبی افریقہ اورپاکستان کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بگی کیمرے کا استعمال ہوگا، ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 26 جنوری سے شروع ہونےوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں گرائونڈ میں بگی کیمرے سے کوریج کی جائے گی جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، بگی کیمرہ گرائونڈ میں خودکار مشین پر لگاکر اسے پورے گرائونڈ میں استعمال کیا جاسکے گا