5مزدوروں کی ہلاکت،بلڈرسمیت دیگرکی ضمانت منظور

body zکراچی بوٹ بیسن میں زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے اموات کا معاملہ۔ عدالت نے بلڈر محمد اقبال سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ بوٹ بیسن میں زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے چھ مزدوروں کی اموات کے کیس میں سٹی کورٹ نے بلڈر محمد اقبال سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ دیگر ملزمان میں امین کاجانی، عبدالعزیز میمن، امیر علی اور منیر میمن شامل ہیں۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے عوض ملزمان کی ضمانت منظور کی ہے۔ عدالت نے 16 مارچ کو پولیس فائل طلب کی ہے اور ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ بوٹ بیسن میں زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے چھ مزدور جاں بحق ہوگئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top