امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی نے برنس روڈ کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کئی امریکی صدور کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ کو بہت پسند کرتے ہیں۔
امریکی قونصلیٹ نے اپنے فیس بک پیچ پر امریکی صدر ڈوائیٹ آئیزن ہاور کی برنس روڈ کی سڑک پر ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ” یہ تصویر 1959 میں لی گئی تھی جب امریکی صدر ڈوائیٹ آئیزن ہاور نے گاڑیوں کے ایک جلوس کے ساتھ کراچی کے برنس روڈ پر سفر کیا تھا اور اس وقت بڑی تعداد میں عوام اپنے گھروں کی بالکونیوں سے امریکی صدر کا پرجوش استقبال کررہے تھے۔