گلشن اقبال،ریس لگاتی کوچ نے چارافرادکوکچل ڈالا

ambulance deadbody1کراچی گلشن اقبال میں مسافرکوچ کے حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب مسافر کوچ سڑک کنارے کھڑے مسافروں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میںکچل کر 4افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،حادثے کی شکار مسافر کوچ کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر فرار ہوگئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو بسیں ریس لگاتی ہوئی آرہی تھیں جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے۔میئر کراچی وسیم اختر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حادثہ اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، پورے کراچی کا یہی حال ہے،ترقیاتی کام ڈھنگ سے نہیں ہورہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top