کراچی، ڈی جی سول ایوی ایشن کے رویئے کے خلاف افسران و ملازمین کی بغاوت کے بعد انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن ایئر مارشل ریٹائرڈ عاصم سلیمان کے ملازمین کے ساتھ رویے کو سینئر افسران وملازمین نے ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے سخت موقف اختیار کیا اور مشیر ہوا بازی کو خط تحریر کیا جس میں ادارے کے سربراہ کی دماغی حالت کو مشکوک قرا ر دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ان کا طبی معائنہ کرایا جائے اور ان کی جگہ کسی سنجیدہ اور اہل آفیسر کا تقرر کیا جائے۔