Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کابینہ میں توسیع

مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کابینہ میں توسیع

19-10-2016-dکراچی، مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری کی زیر صدارت صوبائی سیکریٹریٹ قیوم آباد میں ہونے والے اجلاس میں سندھ کابینہ میں توسیع کی منظوری دیدی گئی ، فیصلے کے مطابق سید عامر نجیب کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل ،محمد اشرف قریشی کو چئیرمین سیاسی امور کمیٹی ، ایم مزمل صدیقی کو مشیر برائے صوبائی امیر ، حافظ شاہان احمد پریس سیکریٹری اور شرافت حسین اثری کو رابطہ سیکریٹری کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔ اجلاس میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کی زیلی تنظیم اہلحدیث یوتھ فورس کراچی کی تنظیم نو کا فیصلہ بھی کیا گیا اور مولانا نعمان اصغر کی قیادت میں ایک 6 رکنی کمیٹی کو کراچی میں تنظیم نو کا ٹاسک دے دیا گیا ، اجلاس میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے علاقائی ذمہ داروں کی نامزدگیاں کی گئیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر مفتی یوسف قصوری نے کہا کہ شراب خانوں کی بندش کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ لائق تحسین ہے حکومت سندھ فوری عمل درآمد کرائے ۔ انھوں نے کہا کہ شراب کے علاوہ نشے کی جو جو شکلیں رائج ہیں حکومت ان سب کے استعمال کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے۔ انھوں نے کہا کہ وطن عزیز پر جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں اور ہماری کثیر تعداد نشوں کی لت میں غرق ہو کر حالات کی سنگینی سا نا آشنا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد بند کرنے کا پروگرام بنانے والے حکومت کی مخالفت میں اندھے ہو کر ملکی مفادات کو نقصان نہ پہنچائیں ۔ اجلاس میں مولانا ابراہیم طارق ، مولانا افضل سردار مولانا محب اللہ ، مولانا یوسف کاظم ، حاجی حنیف بندھانی مولانا عبد الوھاب سیٹھار ، اسلم کمبوہ ، شکیل اختر اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...