Monday, October 26, 2020
Home خصوصی رپورٹس کلینڈر دہرایا جانا ایک مستقل عمل (عبدالولی خان)

کلینڈر دہرایا جانا ایک مستقل عمل (عبدالولی خان)

rsz_calender12014کا کلینڈر ردی کی ٹوکری میں نہ ڈالیں سنبھا ل کر رکھ لیں ،2025میں پھراسی کلینڈرکو اپنے گھر میں لٹکا دی دیجئے گا یقین مانئے یہ اس وقت بھی اتنا ہی کار آمد ہو گا جتنا رواں برس رہا ہے،اور پھر اتار کر محفوظ کر لیجئے گا کیونکہ اس کلینڈر کی ضرورت آپ کو 2031میں پڑے گی اور یہی کلینڈر ،2053اور2059 میں استعمال کیا جا سکے گا۔اگر اسٹور میں 2009کا کلینڈر موجود ہے تو اسے نکال لیں اور 2015میں استعمال کریں ایک دن بھی آگے پیچھے نہیں ہوگا ۔2009کی ابتداءجمعرات سے ہوئی تو 2014 کا آخری دن بھی بدھ ہے یعنی 2015جمعرات ہی سے شروع ہورہا ہے۔2015کا کلینڈرپچھلی صدی میں پہلی بار 1903میں استعمال ہوا تھا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ صدی یعنی بیسویں صدی میں 2014 والا کلینڈر پہلی بار 1902میں تھا اس کے بعد 1913، پھر1919، 1930،1941، 1947،1958، 1969، 1975، 1986، 1997، 2003اوراب 2014میں ایک ہی کلینڈر استعمال ہو رہا ہے یعنی ان تمام برسوں کی ابتداءبدھ سے ہوئی اور اختتام بھی بدھ پر ہوا ۔
کلینڈر کا دہرایا جانا ایک معمولی بات ہے اور جیسے کوئی اہم واقعہ ہفتے کے ساتوں دنوں میں سے کسی ایک روزرونماءہوتا ہے تو چند برسوں بعد وہ تاریخ بالکل اسی دن آ سکتی ہے اور ایسا کچھ1997میں ہوا تھاجب 1947کا کلینڈر1997میں استعمال ہو سکتا تھا کیونکہ1997 اور 1947کے کلینڈر میں وہی مماثلت تھی جوکہ 1947 اور2014میں۔

150سال کے کلینڈروں کا جائزہ لینے کے بعدسامنے آیا ہے کہ کلینڈر ایک تسلسل کے بعد دہرایا جاتا ہے1902کے11سال بعد وہی کلینڈر دہرایا گیا پھر6سال اسکے بعد 11سال پھر 11سال اور پھر 6سال بعد وہ دہرایا گیا اور یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے یعنی دوبار11سال کے بعد کلینڈر دہرایا جائے گا اور اس کے بعد 6سال کے بعد ۔ لیپ سال یعنی 366دن کا سال جس میں فروری 29روز کا ہوتا ہے ، اس کا کلینڈر28برس بعد دہرایا جاتا ہے یعنی 2012لیپ کا سال تھا اور 2040میں 2012کا کلینڈر استعمال ہو جائے گا۔یہاں یہ امر بھی انتہائی دلچسپی کا باعث ہے کہ جس دن سے سال کا آغاز ہوتا ہے اختتام بھی اسی روز ہوتا ہے سوائے لیپ کے سال کے ، لیپ کے سال کے سوا یکم جنوری اور 31دسمبرایک ہی دن آتے ہیں ۔

یقینا ایسا نہیں ہوگا کہ پرانے کلینڈر آپ کے پاس موجود ہوں یا آپ کئی برسوں تک یہ کلینڈر سنبھال کر رکھیں ۔ یہ معلومات قارئین کی دلچسپی کے لئے شائع کی جارہی ہے کہ سال کا دہرایا جانا یاد رکھ کر اپنی زندگی کے اہم دنوں کو زیادہ یادگار بنایا جا سکتا ہے ۔ جیسا کہ اگر آپ کی شادی 28فروری بروز ہفتہ ہوئی تھی تو مبارک ہو اس برس بھی 28فروری ہفتے کے روز ہی آئے گی تو تیار ہو جائیں اپنی شادی کی سالگرہ منفرد اندز میں منانے کے لئے کیونکہ 28فروری2009کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ 28فروری ہفتے کے دن آئے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا سے متعلق اپنے وڈیو بیان مین کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران...

نیب نے سندھ حکومت کو 224 ملین سے زائد کی رقم حوالے کر دی

چئیرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے...

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...

پاک بحریہ سمندری سرحد کے دفاع کے ساتھ خدمت خلق میں بھی کوشاں

پاک بحریہ کی جانب سے مبارک ولیج کراچی میں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ کا قیام,پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا...