کراچی آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے گلبرگ میں واقع پیٹرول پمپ منیجر کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز کال کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سی آئی کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وقوعہ کی تفتیش کو مؤثربناکر ملزم کے خلاف فوری قانونی کارروائی یقینی بنایا جائے اور پولیس کارروائی پر مشتمل رپورٹ ارسال کی جائے۔