Thursday, October 22, 2020
Home Trending پرانی ٹیکنالوجی پر مبنی پولیس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام ، جرائم...

پرانی ٹیکنالوجی پر مبنی پولیس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام ، جرائم پیشہ عناصر فائدہ اٹھانے لگے

security cctv cameras1کراچی: سندھ پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم میں لگے کیمرے اپنی افادیت کھوتے جارہے ہیں ، 4 برس قبل لگائے گئے کیمرے موجودہ حالات سے مطابقت نہیں رکھتے ، ان کی ٹیکنالوجی پرانی ہوگئی ہے ۔ زیادہ تر وارداتوں میں ملزمان کے چہرے انتہائی غیر واضح ہوتے ہیں جس کا تمام تر فائدہ ملزمان کو ہی پہنچتا ہے ، رہی سہی کسر کیمروں کی دیکھ بھال نہ ہونے سے پوری ہوجاتی ہے ، عبدالرشید گوڈیل اور ایڈووکیٹ امیر حیدر شاہ کیس واضح مثال ہیں ، تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے اپنی افادیت کھوتے جارہے ہیں ، سندھ پولیس نے سرویلنس سسٹم پر 2009 میں کام کا آغاز کیا تھا۔ 2010 میں تمام تر کاغذی کارروائی مکمل کی گئی جس کے بعد 2011 میں کیمروں کی تنصیب کے بعد منصوبے کا افتتاح ہوا ، منصوبے کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں 960 کیمرے لگائے گئے تھے جس میں ساؤتھ زون کو مکمل طور پر مانیٹر (کور) کیا گیا ، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالےسے بتایا کہ اُس وقت 2 میگا پکسل (2MP) کا کیمرا لگایا گیا تھا جوکہ اب 2015 میں پرانی ٹیکنالوجی میں شمار کیا جاتا ہے ، سسٹم میں اسٹوریج کی مدت بھی صرف ایک ماہ ہی ہے جوکہ کراچی جیسے بڑے شہروں کے لحاظ سے انتہائی کم ہے ، مذکورہ کیمرے موجودہ دور جدید سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں ۔ مارکیٹ میں اب 5 میگا پکسل (5MP) سے بھی زائد کے کیمرے دستیاب ہیں، شہر میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں جب تفتیشی حکام فوٹیجز حاصل کرتے ہیں تو وہ ان کے لیے زیادہ تر کیسز میں ناکارہ ہی ثابت ہوتی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کے چہرے انتہائی غیر واضح ہوتے ہیں ، نمبر پلیٹ بھی بعض اوقات فوکس نہیں ہوتی جس کی وجہ سے نہ صرف تفتیش میں رکاوٹیں پیدا ہوجاتی ہیں بلکہ ملزمان بھی قانون کی گرفت سے آزاد رہتے ہیں ، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عبدالرشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ اور ایڈووکیٹ امیر حیدر شاہ قتل کیس اس کی واضح اور تازہ ترین مثالیں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...