Wednesday, January 27, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

سی این جی اسٹیشن پھر بند، شہری مشکلات شکار

سی این جی پھر بند، سوئی سدرن گیس کمپنی نے بدھ کی صبح 8 بجے سے ہفتہ کی صبح 8 بجے تک کراچی سمیت...

گلشن اقبال، گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

 شہر میں امن وامان کی صورت حال خراب، گلشن اقبال موتی محل کے قریب شاپنگ مال کے سامنے گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی...

پاکستان ریلوے کا آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا

سسٹم کی خرابی یا پھر بکنگ کا رش، پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا، شہریوں کو آن لائن بکنگ کرانے...

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ملاقات، دونوں رہنمائوں میں ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورت...

چند کاروباری افراد اور سیاست دان پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے، امریکی سفیر

cameron minter1کراچی: پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن یہاں کے کچھ کاروباری لوگ اور سیاستدان ترقی نہیں چاہتے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں’ون بیلٹ ون روڈ‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کچھ کاروباری لوگ اورسیاستدان ترقی نہیں چاہتے لیکن وہ اس ملک کے لیے پر امید اور اس کا تابناک مستقبل دیکھ رہے ہیں. پاک چین اقتصادی راہ داری ناصرف پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کرے گا بلکہ اس سے خطے کے دوسرے ممالک کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ جرنیلوں کو جنگ سے اور سفارت کاروں کو سفارتی میدان میں دلچسپی ہوتی ہے، دنیا میں پاکستان کے غیرمستحکم ہونے سے متعلق ڈرپایا جاتا ہے، جب وہ پاکستان میں سفارت کار تھے تو روزانہ کئی گھنٹے سیکورٹی کی صورت حال پر غور کرتے تھے۔ پاک بھارت تناؤ سے متعلق پاکستان کی تشویش جائز ہے لیکن تمام مسائل کو مل کر حل کر نے کی ضرورت ہے۔ وہ صرف پاکستان کےلیے نہیں خطے کی بہتری کےلیے بات کرتے ہیں، ہمارا کام فریقین کو قریب لانا ہے مگر مسائل کا حل فریقین کو ہی نکالنا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat