Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں آج بونداباندی کا امکان

موسم کی صورتحال، کراچی میں آج بونداباندی کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری...

زائد فیسیں لینے والے اسکولوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تمام اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ...

محکمہ داخلہ سندہ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا

سندہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر، محکمہ داخلہ سندہ نے نیا حکم نامہ...

گھر کی دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک

کورنگی میں پی این ٹی کالونی کے قریب زیر تعمیر گھر کی دیوار گر گئی، گھر کی دیوار...

پاکستانی مردوں میں منہ، خواتین میں چھاتی کے کینسر میں اضافہ

cancer11کراچی: مرض مہلک اور علاج مہنگا، یہ ہے کینسر جس کے لیے طبی ماہرین کہتے ہیں کہ پاکستان میں مردوں میں منہ کے کینسر جبکہ خواتین میں چھاتی کے کینسر میں اضافہ ہورہا ہے۔ لیکن ایسے میں کراچی کا ایک اسپتال کینسر سے متاثرہ مریضوں کو مفت علاج کی سہولتیں فراہم کررہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق سال دو ہزار بارہ میں دنیا بھر میں کینسر سے اسی لاکھ سے زائد افراد کی موت واقع ہوئی۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اس مرض کے کوئی حتمی اعدادو شمار موجود نہیں۔ کینسر جیسے مہلک مرض کا علاج غریب انسان کے لئے مزید تکلیف کا سبب بن جاتا ہے اور ایسے میں کراچی میں ہل پارک پر واقع نجی اسپتال کسی نعمت سے کم نہیں ہے، جہاں ملک بھر سے آئے مریضوں کو مفت طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ پاکستان میں خواتین میں چھاتی کے کینسر جبکہ مردوں میں منہ کے کینسر کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کی شرح میں آئندہ سالوں تک مزید ستر فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

Open chat