Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے پاکستان: ہر 5 منٹ میں ایک شخص کینسر کا شکار ہو رہا...

پاکستان: ہر 5 منٹ میں ایک شخص کینسر کا شکار ہو رہا ہے

cancer1کراچی: پاکستان سمیت پوری دنیا میں 75 لاکھ افراد سالانہ مختلف اقسام کے کینسر کا شکار ہو کر اپنی جان سے جاتے ہیں، پاکستان میں یہ تعداد خطرناک ہے۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر 5 منٹ میں ایک شخص اور ہر گھنٹے میں 12 اور 24 گھنٹے میں 200 افراد مختلف قسم کے کینسر کا شکار ہو رہے ہیں اور اس مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سالانہ ایک لاکھ 5 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اس بیماری کی فوری نشاندہی (تشخیص)، معالجہ اور قدرتی غذاؤں خاص طور پر سبزیوں کے استعمال سے 50 فیصد کینسر کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں منہ کا کینسر مردوں اور خواتین میں چھاتی کا کینسر سب سے زیادہ بڑھ رہا ہے۔ منہ / حلق کے کینسر کی سب سے بڑی وجہ نشہ آور اشیا کا استعمال جیسے سگریٹ، چھالیہ، پان، گٹکا، مین پوری وغیرہ کا استعمال ہے۔ اسی طرح خواتین میں چھاتی کے کینسر کی وجہ گلٹی کا ابھرنا ہوتا ہے۔ ایسی صورت حال میں افسوس ناک بات یہ ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں اس مرض (کینسر) کی تشخیص کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...