میڈیا ہائوسز حملہ کیس میں ملزمان کے شناخت پریڈ کا ریکارڈ پیش

court1کراچی، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا ہائوسز حملہ کیس میں گواہ نے تمام ملزمان کے شناخت پریڈ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔ ہفتہ کو کیس کے ملزم فاروق ستار،عامر خان،کنور نوید،شاہد پاشا و دیگرعدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسرگواہ جوڈیشل مجسٹریٹ کلیم اللہ کلوڑ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے ، ملزمان کے وکلا نے گواہ کے بیان پرجرح بھی کی، جوڈیشل مجسٹریٹ کلیم اللہ کلوڑ نے26 ملزموں کی شناخت پریڈکی تھی۔ عدالت نے تمام ضمانت پر رہا تمام ملزموں کو شناختی کارڈزکی کاپی عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی۔ کیس میں بانی ایم کیو ایم سمیت 9 ملزمان اشتہاری ہیں، ملزمان پر تھانہ آرٹلری میں دو مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top