جعلی اکاونٹس کیس،زرداری،فریال کی جائیدادوں کااسکیننگ ریکارڈطلب

zardari with faryalکراچی جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جائیدادوں کا اسکیننگ ریکارڈ مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سابق صدر زرداری اور فریال تالپورکی جائیدادوں کا اسکیننگ ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ جے آئی ٹی نے نسپکٹر جنرل مائیکرو فلمنگ بورڈ آف ریونیو75 کھاتوں کے اسکیننگ ریکارڈ سمیت طلب کیا۔سپریم کورٹ کی قائم کردہ جے آئی ٹی کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں تفصیلات درکار ہیں۔ اسکیننگ ریکارڈ کا تعلق ٹنڈو الہ یار، بدین، حیدر آباد، لاڑکانہ، بینظیر آباد اور کراچی جنوبی سے ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top