سٹی کورٹ کے حکم پربلی کے قتل کا مقدمہ درج

CAt Deathکراچی، سٹی کورٹ کے حکم پر درخشاں پولیس نے خاتون کے خلاف بلی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 85/19 بجرم دفعہ 429 کے تحت مدعی فائق علی جاگیرانی کی مدعیت میں درج کرلیاگیا ہے ۔اس حوالے سے انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ یکم فروری کو ڈیفنس فیز 8 میں پیش آیا تھا جس میں مدعی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ تہمینہ نامی خاتون نے بلی کو اپنی گاڑی سے کچل کر زخمی کر دیا تھا جس کے بعد تہمینہ خاتون کو بتایا کہ انھوں نے بلی کوزخمی کر دیا ہے اور اس کا خون بہہ رہا ہے۔ ہم دونوں مل کر اس بلی کو جانوروں کے اسپتال لے جاتے ہیں۔جس پر بجائے یہ کہ تعاون کرنے کہ انھوں نے بات ٹال دی ، جس کے بعد مدعی مقدمہ فائق علی جاگیرانی نے عدالت سے رجوع کیا ۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ پولیس نے خاتون کو بیان قلمبند کرانے کے لیے تھانے طلب کیا ہے جبکہ جائے وقوعہ کا بھی معائنہ کیا جائے گا اور کوئی گواہ ملا تو اس کا بھی بیان قلمبند کیا جائے گا۔ اگر واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی تو اس سے بھی تفتیش میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top