گلشن اقبال بلاک 2 میں واقع رب میڈیکل اسٹور سے متصل کلینک کے باہر فیملی کے انتظار میں بیٹھے کار سوار کو گن پوائنٹ پرلوٹ لیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کے دیکھا جاسکتا ہے ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان آئے ان میں سے لال شرٹ زیب تن کئے ڈاکونے کار میں بیٹھے شخص سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل چھین لیا اس دوران مریض کلینک سے باہر بھی آتے رہے لیکن کسی کو خبر ہی نہ ہوسکی