سینٹرل جیل میں 5 قیدیوں کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ کورونا وائرس مزید پھیل سکتا ہے، جیل حکام کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونےوالے قیدیوں کو آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے، دوسری جانب جیل حکام نے تمام قیدیوں اور عملے کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، واضح رہے کہ کورونا کی پہلی لہر میں 11 سو سے زائد قیدی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے،