Friday, October 23, 2020
Home Trending سینٹرل جیل میں سرنگ کھودنے والے مزید 10 دہشتگرد گرفتار

سینٹرل جیل میں سرنگ کھودنے والے مزید 10 دہشتگرد گرفتار

safe_image.رینجرز نے گزشتہ دنوں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی نشاندہی پر کراچی کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، لیموں گوٹھ، نیو کراچی اور صفورا گوٹھ میں کارروائی کی جہاں سے سینٹرل جیل میں سرنگ کھودنے والے مزید 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جیل کا نقشہ، اہم دستاویزات، اسلحہ، لیپ ٹاپ اور خود کش جیکٹ سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

رینجرز ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ انہیں 8 محرم کو جیل کے مرکزی دروازے پر خودکش حملہ کرنا تھا اور عاشورہ کی رات سرنگ سے جیل کے کنویں میں داخل ہونا تھا جہاں وہ سینٹرل جیل میں خود کش حملے کرتے اور جیل میں موجود اپنے 122 ساتھیوں کو فرار کراتے۔

دہشت گردوں کی جانب سے سینٹرل جیل کے بیرک نمبر 25 اور 26 میں موجود قیدیوں کو چھڑانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے رینجرز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنایا، ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے کارروائی غوثیہ کالونی کے رہائشیوں کی مدد سے کی گئی جہاں ایک ضعیف خاتون نے دہشت گردوں کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دی تھی۔

دہشت گردی کی کوشش ناکام ہونے کے بعد جیل انتظامیہ نے سینٹرل جیل کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی ہے اور جیل کے اطراف کے علاقوں میں رہنے والوں کے کوائف بھی جمع کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رینجرز نے گزشتہ دنوں غوثیہ کالونی میں کارروائی کرکے سینٹرل جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بنایا تھا جہاں ایک مکان سے سرنگ برآمد کی گئی تھی اور دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جبکہ رینجرز کے مطابق دہشت گرد سرنگ کے ذریعے سینٹرل جیل تک پہنچ کر اپنے ساتھیوں کو چھڑانا چاہتے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...