Sunday, October 25, 2020
Home Trending سینٹرل جیل کو نوری آباد منتقل کیا جائیگا،منظور وسان

سینٹرل جیل کو نوری آباد منتقل کیا جائیگا،منظور وسان

manzoor-hussain-wassan
سینٹرل جیل کراچی سے ملحقہ غوثیہ کالونی جیل کیلئے سیکیورٹی رسک قرار دے دی گئی، صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کا کہنا ہے کہ غوثیہ کالونی کی کثیرالمنزلہ عمارتیں منہدم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جیل سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیرجیل خانہ جات منظور وسان نے کہا کہ غوثیہ کالونی میں جیل سے بلند عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں جو جیل سیکیورٹی کیلئے خطرناک ہیں، سندھ بھر کی جیلوں سے ملحقہ علاقوں میں سرچنگ کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کراچی سینٹرل جیل کو نوری آباد منتقل کیا جائے گا،چھ نئی جیلوں کی تعمیر کا پی سی ون تیار کرلیا۔منظور وسان نے کہا کہ کراچی جیل پر حملے سے متعلق تفتیش کا دائرہ مذہبی انتہا پسندوں کے علاوہ دیگر عناصر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جیل اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے از سرنو سیکیورٹی اقدامات کا حکم دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...