Saturday, October 24, 2020
Home Trending سزایافتہ قیدی اور ہیڈ کلرک، کراچی جیل کے بادشاہ

سزایافتہ قیدی اور ہیڈ کلرک، کراچی جیل کے بادشاہ

Central Jailسینٹرل جیل کراچی کا انتظام ایک سزا یافتہ قیدی اورہیڈ کلرک کے حوالے کردیا گیا جنہیں اعلیٰ افسران کی حمایت بھی حاصل ہے جس کے باعث قیدی بھی سراپا احتجاج ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی سینٹرل کا شمار ملک کی حساس ترین جیلوں میں ہوتا ہے۔ حالیہ دنوں میں کراچی جیل پر کئی حملے ہوچکے ہیں اور دہشگرد سرنگ کے ذرئعے جیل کو توڑنے کی کوشش بھی کرچکے ہیں جس سندھ رینجرز نے ناکام بنادیا۔ لیکن ان تمام باتوں کے باوجود جیل کے اندرونی انتظامات عملی طور پر ایک سزا یافتہ قیدی اشوک کمار اورہیڈکلرک رفیق چنا نامی افراد چلا رہے ہیں۔ مذکورہ دونوں قیدی جیل میں آنیوالے نئے قیدیو پر تشدد کرکے ان کے اہل خانہ سے رقم بٹورتے ہیں جو جیل عملے میں بھی تقسیم ہوتی ہے۔ اسکے علاقہ مختلف بیرکس میں قیدیوں کی منتقلی اور قیدیوں طبی سہولیات کی فراہمی اوردیگر کام ان ہی افراد کی مرضی کے مرضی اور ہدایت کے مطابق سرانجام دیئے جاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اشوک کمار اور رفیق چنا نے اپنے کارندے بھی جیل کے اندر چھوڑے ہوئے جوانہیں قیدیوں درمیان ہونیوالی بات چیک اور دیگر معاملات کے بارے میں باخبررکھتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی ہونے کے باوجود اشوک کمار کا جیل سپرنٹنڈٹ کے دفتر میں آنا جانا لگا رہتا ہے، اس کے علاوہ وہ جیل سرکاری ٹیلی فون بھی استعمال کرتا ہے۔ قیدی جب ان دونوں کے ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہں تو اعلیٰ افسران اسے نظر انداز کر دیتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...