اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ وہ اس ماحول میں کام نہیں کرسکتے۔ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی کے مطابق آفتاب سلطان نے کسی کی خواہش پر کام کرنے سے انکار کردیا تھا، وہ نہیں چاہتے تھےکہ وہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی طرح کا کردار ادا کریں۔ذرائع کے مطابق آفتاب سلطان پرکچھ گرفتاریوں کےلیے دباؤ تھا لیکن انہوں نےگرفتاریوں سے انکار کر دیا