بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلکھلاڑیوں کی انجریز پر چیئرمین پی سی بی نے میڈیا کو آڑے...

کھلاڑیوں کی انجریز پر چیئرمین پی سی بی نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے آنے سے ہم نے بھی مثبت کرکٹ کھیلنا شروع کردی ہے، ہم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیل رہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم آخری لمحے تک مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ میڈیا منفی سوچ والی ہیڈلائنز بند کرے۔انہوں نےکہا کہ فاسٹ بولرز کو پانچ روزہ کرکٹ کی فٹنس برقرار رکھنے کا کہا ہے، قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول شاندار ہے البتہ کھلاڑیوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین پی سی بی نے شکوہ کیا کہ ملتان ٹیسٹ میں سعود شکیل کا متنازع آؤٹ نہ دیا جاتا تو ہم جیت جاتے، اظہر علی کو ریٹائرمنٹ لینے کیلیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code