Friday, October 30, 2020
Home Trending آصف زرداری کا شریک چیئرمین کے عہدے سے دستبرداری کا فیصلہ

آصف زرداری کا شریک چیئرمین کے عہدے سے دستبرداری کا فیصلہ

Asif Zardariکراچی ،سابق صدرآصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے عہدے سے دستبردار ہونے اور پارٹی کا سرپرست اعلی بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے پارٹی کے تمام اختیارات بھی بلاول بھٹو کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ فیصلے پیپلزپارٹی کے دبئی میں 2 روز جاری رہنے والے اجلاس میں کئے گئے ہیں۔دبئی اجلاس میں پارٹی رہنمائوں کی اکثریت نے بھی ان فیصلوں کی حمایت کر دی ہے ، ان فیصلوں کی حتمی منظوری سی ای سی کے اجلاس میں لی جائے گی۔بلاول بھٹو زرداری 30نومبر کو یوم تاسیس پر پارٹی کی آئندہ پالیسی کا اعلان کرینگے ، پیپلزپارٹی نے ایوانوں سے کسی صورت مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کو ختم کر کے پارٹی کو اصل شکل میں بحال کرنے پر بھی غور کیا گیا ۔ پارلیمنٹرین کو اصل پیپلزپارٹی میں ضم کرنے کے لیے تکنیکی اور قانونی تقاضے جلد پورے کیے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...