Thursday, October 22, 2020
Home Trending بجٹ اعداد وشمار کا گورکھ دھندا ہے، کراچی چیمبر

بجٹ اعداد وشمار کا گورکھ دھندا ہے، کراچی چیمبر

KCCI Logoکراچی ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مالی سال2016ءکے وفاقی بجٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی طرح کراچی کو بھی آفت زدہ قرار دے کر یہاں کی صنعتو ں کو مراعات دی جائیں ،کراچی چیمبر کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں اعدادو شمار کے گورکھ دھندے کے ذریعے 500ارب سے زائد روپے کا اضافی ٹیکس لگایا گیا ہے اس لئے موجودہ بجٹ کو عوام دوست نہیں کہا جا سکتا ،صنعتکاروں کو اندھیرے میں رکھنے کے لئے ایف بی آر نے بجٹ متن کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے میں تاخیر کی،کے سی سی آئی نے ایف بی آر کو بجٹ تجاویزاحتجاجا دی تھی اب دیکھنا یہ ہے کہ بجٹ تجاویز پر کتنا فیصد عمل کیا گیا، آئندہ دو روز میں بجٹ کی تفصیلات سامنے آنے پر کراچی چیمبر اپنے رد عمل کا اظہار کرے گا۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میںنئے مالی سال 2015-16کے وفاقی بجٹ کی تقریر سننے کے بعد کراچی چیمبر میں بزنس مین گروپ کے سربراہ اور کے سی سی آئی کے سابق صدر سراج قاسم تیلی نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر بظاہر تو اچھی تھی جس میں توانائی سیکٹر، تعمیراتی صنعت کو چھوٹ دینے کے ساتھ کسٹم ٹیرف میں بتدریج کمی کی گئی ہے لیکن اس بجٹ کا اصل چہرہ فنانس ایکٹ کی کاپی سامنے آنے کے بعد ہی آئیگاانہوں نے کہا کہ فنانس بل کے ذریعے ایف بی آر کو اختیارات دینے سے بزنس کمیونٹی شدید متاثر ہوئی تھی اور ان اختیارات کا غلط استعما ل کیا گیااب ایف بی آر سے ٹیکس چھوٹ دینے کا اختیار واپس لینے سے بہتری کی امید کی جا سکتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ نئے مالی سال میں500ارب سے زائد روپے کا اضافی ٹیکس بوجھ ڈالا گیا ہے جس میں250ار سے زائد روپے کا سیلز ٹیکس ،150ار روپے ڈائریکٹ ٹیکس ،50ارب روپے فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی اور 150ارب روپے کسٹمز ڈیوٹی شامل ہیں ان اضافی ٹیکسز سے عوام متاثر ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نئی انڈسٹریز کو چھوٹ دی گئی ہے لیکن پرانی صنعتوں کو نظر انداز کر دیا گیا ۔ خیبر پختونخواہ میں دی جانیوالی مراعاتیں سیاسی ہے یا حقیقت پسندانہ اس وقت کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...

جناح اسپتال کے سابق پروفیسر کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے

جناح اسپتال کراچی کے سابق پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر سید وقار احمد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔جناح اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر...