کراچی میں سائیبرین ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق سائیبرین ہوائیں کراچی میں داخل ہوگئی ہیں، جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، اور درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ آتا رہے گا۔ جب کہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند رہنے کا امکان ہے۔