کراچی والے کڑاکے کی سردی کا سامنا کرنے کے لیے ہوجائیں تیار، پیر سے انتہائی شدید سردی پڑنے کا امکان۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ شہر قائد میں پیر سے انتہائی شدید سردی پڑنے کا امکان ہے جس کے دوران درجہ حرارت 10 ڈگری سے بھی نیچے جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شہر قائد میں شمال مشرقی سمت سے ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔