اس صدی کاسب سے طویل چاند گرہن27جولائی کوہوگا

chand grahnکراچی اکیسویں صدی کا سب سے طویل چاند گرہن ستائیس جولائی کو نظر آئے گا، بلڈ مون بھی کہلائے گا۔نجی چینل کے مطابق21 ویں صدی کا سب سے طویل چاند گرہن 27 جولائی کو ہوگا جو ایک گھنٹہ 43 منٹ تک جاری رہے گا۔ چاند کو لگنے والے اس گرہن کا مشاہدہ تقریباً چار گھنٹے تک کیا جاسکے گا۔27جولائی کو چاند زمین کے تاریک ترین حصے سے براہ راست گزرے گا جس سے چاند کی رنگت سرخ نظر آئے گی۔ ایسا چاند Blood Moon کہلاتا ہے۔ چاند گرہن افریقا، مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور بحر ہند میں دیکھا جاسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top