انتخابی دھاندلی پرپارلیمانی کمیٹی کی تشکیل، چانڈیو کے اعتراض

rsz_chandio-2کراچی انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ ،ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کمیٹی کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیے،ان کاکہناہے کہ اپوزیشن کا مطالبہ پارلیمانی کمیشن کا تھا، حکومت نے ہائوس کمیٹی تشکیل دی ہے، سیکریٹری اطلاعات پی پی پی نے کہاکہ جس کمیٹی میں سینیٹ کے ارکان ہی شامل نہ ہوں اسے کیسے پارلیمانی کمیٹی کہا جا سکتا ہے، مولابخش چانڈیونے مزیدکہاکہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے دونوں ایوانوں پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا جائے، مولابخش چانڈیوکاکہناہے کہ وزیرخارجہ کا کمیٹی کی تشکیل کے وقت بیان سینیٹ کی توہین کے مترادف ہے، تحریک انصاف کی حکومت کا بھی ایوان بالا کی طرف رویہ وہی نظرآ رہا ہے جو نون لیگ کا تھا، مولابخش چانڈیونے کہاکہ سینیٹ پاکستان میں بسنے والی تمام قوموں کا نمائندہ ایوان اور وفاق کی علامت ہے، اسے کیسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے، تحریک انصاف نے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں، جمہوریت کو نقصان ہوگا، مولابخش چانڈیونے مزیدکہاکہ یہ کیسی کمیٹی ہے، دھاندلی کا الزام بھی حکومت پر اور کمیٹی کی سربراہی بھی حکومت کے پاس ، اپوزیشن نے جس کمیشن کا مطالبہ کیا ہے وہی کمیشن بنایا جائے تو تحقیقات ہو پائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top