Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت چانڈیو گوٹھ واٹر بورڈ نے 4غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار کردیئے

چانڈیو گوٹھ واٹر بورڈ نے 4غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار کردیئے

hyadrantsشہر میں قائم غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹس کے خلاف سندھ کے وزیر بلدیات و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیرنے ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ کو خصوصی ہدایات دی ہیں کہ واٹر بورڈ پانی چوروں کے خلاف ہر ممکن اقدامات کرے اور شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائے جوصوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کے احکامات پر واٹر بورڈ کے افسران اور عملے نے چانڈیو گوٹھ پر حب ریزروائر کے نیچے قائم کئے گئے 4غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار کردیئے، ان ہائیڈرنٹس کے لئے 3انچ کے کنکشن خفیہ طور پر لگائے گئے تھے ، جبکہ پانی چوروں نے پانی کی مین لائن میں مختلف جگہوں پر 15سوراخ کردیئے تھے، ان سوراخوں سے بھی بڑے پیمانے پر پانی چوری کیا جارہا تھا ،اطلاع ملنے پر واٹر بورڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہائیڈرنٹس ختم کردیئے اور سوراخوں کا کھوج لگا کر انہیں بند کردیا، جبکہ پانی چوری کرنے پر 2افراد مالک چانڈیو اور میر زمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...