Monday, October 19, 2020
Home Trending چنگچی رکشوں کو ریگولرائز نہ کیا سکا، ٹریفک پولیس کو لاکھوں روپے...

چنگچی رکشوں کو ریگولرائز نہ کیا سکا، ٹریفک پولیس کو لاکھوں روپے ماہانہ کی چاندی

tn_chinchiانتظامیہ کی غفلت کے باعث شہریوں کو میسر سستی سواری اورمنی پبلک ٹرانسپورٹ کی حیثیت اختیار کرجانے والے 60 ہزار سے زائد چنگچی رکشوں کو قانونی دائرے میں نہیں لایا جاسکا۔ یاد رہے کہ 7 ماہ قبل 6 متعلقہ اداروں کے اجلاس میں چنگچی کوریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد تاحال کوئی پیش رفت نہیں کی جاسکی ہے۔ 200 سے زائد روٹس پر چلنے والے ان رکشوں کی رجسٹریشن، روٹ اور روڈ پرمٹ نہ ہونے کے باعث جہاں حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، وہیں ٹریفک پولیس سمیت دیگر افراد لاکھوں روپے مہانہ بٹور رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کے خصوصی احکامات پر 31 مارچ کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپمارٹمنٹ کی جانب سے لیٹر نمبر 2006 (245) No: So (Taxes) E&T/5 کے ذریعے حکومت سندھ کے 6 اداروں کا اجلاس بلایا گیا تھا، جس کا مقصد شہر میں ہزاروں رکشوں کی رجسٹریشن سمیت دیگر مسائل کو حل کرنا تھا۔ اجلاس میں چنگچی رکشہ کو قانونی حیثیت دلانے کے لئے سیکریٹری ایکسائز مجید پٹھان کو سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی تھی۔
دوسری جانب چنگچی رکشوں کو ریگولرائز نہ کرنے سے کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے۔ چنگچی کی رجسٹریشن میں 3 ہزار سے 3500 روپے، کمرشل ٹیکس کی مد میں 800 سے ہزارروپے، روٹس اور روڈ پرمٹ کی مد میں 1200 روپے فی چنگچی کی مد میں حکومت کو نقصان ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 7 ماہ گزرنے کے باوجود کمیٹی کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ حکومتی اداروں کی غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹریفک پولیس سمیت دیگر بھتہ مافیا کے افراد علاقائی سطح پر یومیہ لاکھوں روپے رشوت بنانے میں مصروف ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...